International

غزہ : مختلف علاقوں پر بمباری اور ٹینک حملے ، 6 بچوں سمیت 20 فلسطینی جاں بحق

غزہ : مختلف علاقوں پر بمباری اور ٹینک حملے ، 6 بچوں سمیت 20 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں میں بدھ کے روز حملے جاری رکھتے ہوئے 20 فلسطینیوں کو قتل اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ٹینک خان یونس کے شمالی حصوں میں داخل ہو گئے جبکہ غزہ کی پٹی کے دوسرے علاقوں میں بمباری کی ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خان یونس کے علاقے میں ان ٹینکوں نے انخلا کے لیے حکم جاری کرنے کے ایک روز بعد یلغار کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے شمالی حصے میں کی گئی اس یلغار کے بارے میں کہا کہ اس علاقے سے راکٹ لانچ کیے گئے تھے۔اس لیے اس علاقے کو ٹارگیٹ کیا گیا ہے۔ انخلا کے بعد خان یونس کے شہریوں نے اپنے گھروں اور علاقے کو چھوڑ کر انسانی بنیادوں پر محفوظ قرار دیے گئے علاقے المواصی کی طرف نقل مکانی کرنا شروع کر دی۔ غزہ کے طبی حکام کے مطابق وسطی غزہ میں 11 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ ان جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور ایک طبی عملے کا رکن تھا۔ جبکہ پانچ جاں بحق ہونے والے ایک بیکری کے سامنے روٹی لینے کے لیے قطار بنا کر کھڑے تھے۔ طبی عملے کے مطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے تین مختلف جگہوں پر بمباری کی ہے۔ علاوہ ازیں رفح کے علاقے میں اسرائیلی ٹینکوں نے 9 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ دریں اثنا اسرائیلی فوج نے بیت لاھیہ میں کمال عدوان ہسپتال پر فائرنگ کی ہے۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کے مطابق یہ فائرنگ شمالی غزہ کے علاقے کے اس ہسپتال پر مسلسل پانچویں دن بھی کی گئی ہے۔ اس فائرنگ سے طبی عملے کے ارکان زخمی ہو گئے۔ ان میں سے ایک کی حالت منگل کی رات سے بہت نازک ہو گئی تھی۔ ابو صفیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی ڈرونز فلسطینیوں پر حملہ اور ہورہے ہیں جو کوئی بھی حرکت کرتا ہے وہ نشانہ بن جاتا ہے۔اسی طرح اسرائیلی فوج نے تین مختلف قصبوں بیت لاھیہ،بیت حنون اور جبالیہ میں درجنوں رہائشوں کو جلا دیا ہے۔مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج شمالی غزہ کے علاقوں سے فلسطینیوں کو جبرا نکالنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہی ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments