International

ٹرمپ نے نامزدکردہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا

ٹرمپ نے نامزدکردہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا

امریکہ کے نومنتخب صدر ٹرمپ نے اس امر پر غور شروع کر دیا ہے کہ وہ اپنے ہی نامزدکردہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کی جگہ فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹیس کو پینٹاگون کی قیادت کے لیے نامزد کریں۔ یہ بات معروف امریکی اخبار 'وال سٹریٹ جنرل' نے اس معاملے سے جڑے ہوئے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کی ہے۔ پیٹ ہیگسیٹھ کو اس وقت نامزدگی کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کیپیٹل ہل میں ان کی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کئی الزامات سامنے آگئے ہیں۔ اب ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ پیٹ ہیگسیٹھ آئندہ کسی چھانٹی کے دوران اپنی نامزدگی کو برقرار نہ رکھ سکیں۔ خیال رہے پیٹ ہیگسیٹھ سابق فوجی افسر ہیں اور اب 'فاکس نیوز' میں ایک پروگرام کے شریک میزبان ہیں۔ وہ ریپیبلیکنز نومنتخب صدر کے غیرمعمولی وفادار حامی ہیں۔ اس نامزدگی میں تبدیلی پر غور کے بارے میں ٹرمپ کے عبوری دفتر اور ڈی سینٹیس کے دفتر نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔ اب تک اہم ذمہ داریوں کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ دو افراد کی نامزدگیاں واپس ہو چکی ہیں۔ ان میں چارڈ کارنسٹر کا نام منگل کے روز واپس لیا گیا۔ جنہیں ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ جبکہ کئی ہفتوں بعد سابق رکن ایوان نمائندگان میٹ گائیڈز کا نام بھی واپس لیا گیا جن کو اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ ان پر بھی سنگین قسم کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ ڈی سینٹیس اس سے پہلے ریپیبلیکنز صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آنے کی کوشش میں تھے۔ لیکن ٹرمپ ان کی جگہ آگے آگئے۔ وہ اس سے پہلے وزارت دفاع کے لیے بھی ایک اہم امیدوار کے طور پر فہرست میں موجود تھے۔ مگر ٹرمپ نے پیٹ ہیگسیٹھ کو اس عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔ ڈی سینٹیس نے امریکی نیوی میں جج ایڈووکیٹ جنرل کورز میں 2004 سے 2010 تک خدمات سر انجام دی ہیں۔ 'وال سٹریٹ جنرل' کا کہنا ہے کہ یہ بھی ہو سکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ پیٹ ہیگسیٹھ کی جگہ ڈی سینٹیس کو وزارت دفاع کے لیے نامزد کرنے کے بجائے کسی اور کو نامزد کر دیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments