چین اپنے تعلیمی اداروں پر زور دے رہا ہے کہ وہ شادی، محبت، اولاد کی صلاحیت اور خاندان کے بارے میں مثبت خیالات پر زور دینے کے لیے طلباء کو "محبت کی تعلیم" فراہم کریں تاکہ ملک میں گرتی ہوئی شرح پیدائش بڑھائی جا سکے۔ 2023 میں چین کی آبادی میں مسلسل دوسرے سال کمی کے بعد بیجنگ مختلف اقدامات کو فروغ دے رہا ہے تاکہ نوجوان جوڑوں کے لیے بچوں کی پیدائش کو مزید پرکشش بنایا جائے۔ چین کی آبادی 1.4 بلین کے ساتھ دنیا کی دوسری بڑی آبادی کا حامل ملک ہے لیکن اس کی آبادی تیزی سے بوڑھی ہو رہی ہے جس سے مستقبل میں حکومتی اخراجات میں اضافہ ہو گا اور معیشت پر دباؤ پڑے گا۔ جیانگ سو ژنہوا اخبار گروپ نے ایک سرکاری جریدے چائنا پاپولیشن نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، کالج کے طلباء بچوں کی پیدائش کا سب سے بڑا محرک ہوں گے لیکن ان کے شادی اور محبت کے بارے میں خیالات نمایاں حد تک تبدیل ہو گئے ہیں۔ جریدے نے کہا، "کالجز اور یونیورسٹیز کو متعلقہ کورسز پیش کرکے کالج کے طلباء کو شادی اور محبت کی تعلیم فراہم کرنے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔" ان اقدامات سے "شادی اور بچے پیدا کرنے کا ایک صحت مند اور مثبت ثقافتی ماحول" بنانے میں مدد ملے گی۔ ریاستی کونسل یا کابینہ نے نومبر میں مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر کوشش کی ہے کہ چین کی آبادی میں کمی کو بہتر کرنے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں اور "صحیح عمر میں" بچے پیدا کرنے اور شادی کے لیے احترام پھیلایا جائے۔ جبکہ دوسری طرف آبادی کے ماہرین نے کہا ہے کہ اس اقدام کے نوجوان چینیوں کو متأثر کرنے کا امکان نہیں ہے۔ چائنا پاپولیشن نیوز کے جائزے میں کالج کے تقریباً 57 فیصد طلباء نے کہا ہے کہ وہ محبت میں گرفتار نہیں ہونا چاہتے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ تعلیم اور محبت میں تعلقات کا توازن برقرار رکھنے کے لیے وقت کیسے مختص کیا جائے۔ "منظم اور سائنسی طور پر شادی اور محبت کی تعلیم" کے فقدان کی وجہ سے "جذباتی تعلقات کے بارے میں کالج کے طلباء و طالبات مبہم سی فہم رکھتے ہیں۔" اس میں کہا گیا، یونیورسٹیز کالج کے جونیئر طلباء کو آبادی اور قومی حالات، نئی شادی اور بچے پیدا کرنے کے تصورات کے بارے میں تعلیم دینے پر توجہ مرکوز کر سکتی ہیں۔ کالج کے سینئر طلباء اور گریجویٹ طلباء کو "کیس کے تجزیئے، جنسِ مخالف سے قربت کے تعلقات اور مواصلت کو برقرار رکھنے کے بارے میں گروپ ڈسکشن" کے ذریعے تعلیم دی جا سکتی ہے۔ کورسز "شادی اور محبت کو صحیح طریقے سے سمجھنے اور ان کی محبت پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے" میں ان کی مدد کر سکیں گے۔
Source: social Media
تیل کی فروخت اور جوہری پروگرام؛ امریکا نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں
غزہ : مختلف علاقوں پر بمباری اور ٹینک حملے ، 6 بچوں سمیت 20 فلسطینی جاں بحق
شرح آبادی میں اضافے کے لیے 'محبت کی تعلیم' فراہم کریں: چین کا یونیورسٹیز پر زور
ٹرمپ نے نامزدکردہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا
شام کے تنازع پر روس، ایران اور ترکی ’قریبی رابطے میں‘ ہیں: ماسکو
جنوبی کوریا کے صدر کی کابینہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
افغانستان: خواتین پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی
برطانیہ: شاہ چارلس کی امیرِ قطر کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف
ناروے کے دولت فنڈ کے اسرائیل کے بیزیک ٹیلی کام سے مالی روابط منقطع
کوریا : صدر کے مستعفی نہ ہونے پر اپوزیشن کی بغاوت کا مقدمہ چلانے کی دھمکی
حماہ کے دیہی علاقے میں "ضخیم تر فوجی قافلہ" داخل ہو گیا : شامی فوج
ناک کی سرجری کروانے پر پیرو کی خاتون صدر سے استعفے کا مطالبہ
افغانستان؛ کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر شاہد عمر اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
غزہ میں اسرائیل کے مستقل فوجی اڈے کی تعمیر ، واشنطن کی مخالفت