امریکا نے غیر قانونی طور پر تیل فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم جوہری پروگرام میں استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایران پر اقتصادی پابندیاں مزید سخت کردیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران کے 35 اداروں، شعبوں اور شخصیات پر فوری طور پر نافذ العمل ہونے والی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکا کی ان تازہ پابندیوں کا مقصد ایران کو بین الاقوامی آئل مارکیٹ سے دور رکھنا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کو لگائی گئی پابندیوں کو ایران خاطر میں نہ لایا اور مسلسل خلاف ورزی جاری رکھی۔ بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابقہ پابندی کے باوجود ایران ابھی تک اپنا تیل فروخت کر رہا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم جوہری پروگرام اور بغیر پائلٹ والے ڈرون بنانے پر خرچ کر رہا ہے۔ امریکا کے قائم مقام نائب وزیر برائے دہشت گردی اور فنانشل انٹیلی جنس بریڈلے اسمتھ نے بتایا کہ امریکا کا عزم ہے کہ وہ غلط سرگرمیوں اور کشتیوں کا 'شیڈو فلیٹ ' بنانے کی کوشوں کو ناکام بنائے گا۔ بریڈلے اسمتھ نے مزید کہا کہ ایران کی منفی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ہر ممکنہ طریقہ اور پورا اختیار استعمال کریں گے۔
Source: social Media
تیل کی فروخت اور جوہری پروگرام؛ امریکا نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں
غزہ : مختلف علاقوں پر بمباری اور ٹینک حملے ، 6 بچوں سمیت 20 فلسطینی جاں بحق
شرح آبادی میں اضافے کے لیے 'محبت کی تعلیم' فراہم کریں: چین کا یونیورسٹیز پر زور
ٹرمپ نے نامزدکردہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا
شام کے تنازع پر روس، ایران اور ترکی ’قریبی رابطے میں‘ ہیں: ماسکو
جنوبی کوریا کے صدر کی کابینہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
افغانستان: خواتین پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی
برطانیہ: شاہ چارلس کی امیرِ قطر کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف
ناروے کے دولت فنڈ کے اسرائیل کے بیزیک ٹیلی کام سے مالی روابط منقطع
کوریا : صدر کے مستعفی نہ ہونے پر اپوزیشن کی بغاوت کا مقدمہ چلانے کی دھمکی
حماہ کے دیہی علاقے میں "ضخیم تر فوجی قافلہ" داخل ہو گیا : شامی فوج
ناک کی سرجری کروانے پر پیرو کی خاتون صدر سے استعفے کا مطالبہ
افغانستان؛ کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر شاہد عمر اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
غزہ میں اسرائیل کے مستقل فوجی اڈے کی تعمیر ، واشنطن کی مخالفت