طالبان حکومت نے نیا حکم جاری کرتے ہوئے افغانستان میں خواتین پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان قیادت نے خواتین کو نرسنگ اور دائی کے کورسز سمیت صحت کی تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔ وزارت صحت کے حکام نے پیر کو تعلیمی اداروں کے سربراہان سے ملاقات میں اس پابندی سے آگاہ کیا، لیکن کوئی تحریری حکم نامہ تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان پہلے ہی خواتین کی یونیورسٹی اور ثانوی تعلیم پر پابندی عائد کر چکے ہیں، جس کے بعد شعبہ صحت اور اس کے ادارے خواتین کے لیے واحد تعلیم حاصل کرنے کا ذریعہ تھے۔ برطانیہ کے چارج ڈی افیئرز نے پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خواتین کے تعلیم کے حق کی ایک اور توہین ہے۔ یہ پابندی افغان خواتین اور بچوں کے لیے صحت تک رسائی کو مزید محدود کر دے گی۔
Source: Social Media
تیل کی فروخت اور جوہری پروگرام؛ امریکا نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں
غزہ : مختلف علاقوں پر بمباری اور ٹینک حملے ، 6 بچوں سمیت 20 فلسطینی جاں بحق
شرح آبادی میں اضافے کے لیے 'محبت کی تعلیم' فراہم کریں: چین کا یونیورسٹیز پر زور
ٹرمپ نے نامزدکردہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا
شام کے تنازع پر روس، ایران اور ترکی ’قریبی رابطے میں‘ ہیں: ماسکو
جنوبی کوریا کے صدر کی کابینہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
افغانستان: خواتین پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی
برطانیہ: شاہ چارلس کی امیرِ قطر کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف
ناروے کے دولت فنڈ کے اسرائیل کے بیزیک ٹیلی کام سے مالی روابط منقطع
کوریا : صدر کے مستعفی نہ ہونے پر اپوزیشن کی بغاوت کا مقدمہ چلانے کی دھمکی
حماہ کے دیہی علاقے میں "ضخیم تر فوجی قافلہ" داخل ہو گیا : شامی فوج
ناک کی سرجری کروانے پر پیرو کی خاتون صدر سے استعفے کا مطالبہ
افغانستان؛ کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر شاہد عمر اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
غزہ میں اسرائیل کے مستقل فوجی اڈے کی تعمیر ، واشنطن کی مخالفت