افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر رحیم اللہ عرف شاہد عمر اپنے دیگر 3 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر کو افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں ایک ظہرانے سے واپسی پر گھات لگا کر ہلاک کیا گیا۔ کالعدم ٹی پی پی نے تصدیق کردی کہ ہلاک ہونے والوں میں پاکستان میں نہایت مطلوب ٹی ٹی پی کمانڈر شاہد عمر سمیت عدنان باجوڑی، طارق باجوڑی اور کمانڈر خاکسار شامل ہیں۔ یاد رہے کہ رحیم اللہ عرف شاہد عمر باجوڑی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کی سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ دہشت گرد شاہد عمر 8 سال بگرام کی جیل میں قید بھی رہا ہے تاہم افغان طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اسے رہا کر دیا تھا۔ وہ خود کو ڈیرہ اسمٰعیل خان کا ٹی ٹی پی کی جانب سے خودساختہ گورنر بھی کہتا تھا اور کالعدم جماعت کی عسکری کارروائیوں کا سرغنہ بھی تھا۔ پاکستان کو نہایت مطلوب دہشت گرد شاہد عمر کی ساتھیوں سمیت افغانستان کے علاقے کنڑ میں ہلاکت سے ثابت ہو گیا کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکی ہے۔ افغانستان کی طالبان حکومت کے لیے بھی ی باعثِ شرمندگی ہے کہ پاکستان کی نشاندہی کے باوجود وہ ان دہشت گردوں کی اپنے وطن میں موجودگی سے انکاری رہے ہیں۔
Source: social media
تیل کی فروخت اور جوہری پروگرام؛ امریکا نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں
غزہ : مختلف علاقوں پر بمباری اور ٹینک حملے ، 6 بچوں سمیت 20 فلسطینی جاں بحق
شرح آبادی میں اضافے کے لیے 'محبت کی تعلیم' فراہم کریں: چین کا یونیورسٹیز پر زور
ٹرمپ نے نامزدکردہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا
شام کے تنازع پر روس، ایران اور ترکی ’قریبی رابطے میں‘ ہیں: ماسکو
جنوبی کوریا کے صدر کی کابینہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
افغانستان: خواتین پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی
برطانیہ: شاہ چارلس کی امیرِ قطر کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف
ناروے کے دولت فنڈ کے اسرائیل کے بیزیک ٹیلی کام سے مالی روابط منقطع
کوریا : صدر کے مستعفی نہ ہونے پر اپوزیشن کی بغاوت کا مقدمہ چلانے کی دھمکی
حماہ کے دیہی علاقے میں "ضخیم تر فوجی قافلہ" داخل ہو گیا : شامی فوج
ناک کی سرجری کروانے پر پیرو کی خاتون صدر سے استعفے کا مطالبہ
افغانستان؛ کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر شاہد عمر اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
غزہ میں اسرائیل کے مستقل فوجی اڈے کی تعمیر ، واشنطن کی مخالفت