International

ناروے کے دولت فنڈ کے اسرائیل کے بیزیک ٹیلی کام سے مالی روابط منقطع

ناروے کے دولت فنڈ کے اسرائیل کے بیزیک ٹیلی کام سے مالی روابط منقطع

دنیا کے سب سے بڑے ناروے کے خودمختار دولت فنڈ نے کہا کہ اس نے اسرائیل کے بیزیک ٹیلی کام میں اپنے تمام حصص فروخت کر دیئے ہیں کیونکہ یہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو ٹیلی کام خدمات فراہم کرتا ہے۔ فنڈ کے اخلاقیات پر نظر رکھنے والے ادارے کونسل آن ایتھکس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی خدمات میں مدد کرنے والے کاروباروں کے لیے اخلاقی معیارات کی ایک نئی اور سخت تشریح اپنائی ہے جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔ بیزیک اسرائیل کا سب سے بڑا ٹیلی کام گروپ ہے۔ کونسل آن ایتھکس نے مالی روابط منقطع کرنے کے لیے اپنی سفارشات میں کہا، "اپنی ظاہری موجودگی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو ٹیلی کام خدمات کی فراہم کر کے کمپنی ان بستیوں کی بحالی اور توسیع میں مدد دے رہی ہے جو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں۔" نیز کہا گیا، "ایسا کر کے کمپنی خود بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی میں حصہ لے رہی ہے۔" نگراں ادارے نے نوٹ کیا کہ کمپنی نے کہا تھا کہ وہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں میں بھی ٹیلی کام کی خدمات فراہم کر رہی ہے لیکن اس سے یہ حقیقت کم اہم نہیں ہو جاتی کہ وہ اسرائیلی بستیوں کو بھی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ نگراں ادارہ ناروے کے مرکزی بینک کے بورڈ کو سفارشات پیش کرتا ہے جس کے پاس مالی روابط منقطع کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔ فنڈ نے اب کمپنی میں اپنے تمام حصص فروخت کر دیئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments