قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدان الثانی سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ شاہ چارلس سوم نے امیرِ قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کی مسلسل محنت، استقامت اور سفارتی کوششوں کا کسی سے بھی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری جانب امیرِ قطر نے بھی شاہ چارلس کی بین المذاہب مکالمے، امن اور ماحول کے تحفظ کے لیےکوششوں کو سراہا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ اور قطر ناصرف دوست بلکہ اسٹریٹجک اور سرمایہ کاری کے شراکت دار ہیں۔ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمدان الثانی نے لندن میں ویسٹ منسٹر ایبے کا بھی دورہ کیاجہاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے غزہ کی صورتِ حال پر بھی بات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی مکمل تباہی کا شکار ہے، مسئلہ فلسطین کا حل خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام میں ہے، قطر نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ نیک نیتی سے ثالث کا کردار انجام دیا ہے۔ امیرِ قطر نے کہا کہ یوکرین اور غزہ تنازع پر مزید کام کرنےکی ضرورت ہے، ہمیں اپنے دلوں کو نرم کرنا چاہیے اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی فریاد کو سننا چاہیے۔
Source: social media
تیل کی فروخت اور جوہری پروگرام؛ امریکا نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں
غزہ : مختلف علاقوں پر بمباری اور ٹینک حملے ، 6 بچوں سمیت 20 فلسطینی جاں بحق
شرح آبادی میں اضافے کے لیے 'محبت کی تعلیم' فراہم کریں: چین کا یونیورسٹیز پر زور
ٹرمپ نے نامزدکردہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا
شام کے تنازع پر روس، ایران اور ترکی ’قریبی رابطے میں‘ ہیں: ماسکو
جنوبی کوریا کے صدر کی کابینہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
افغانستان: خواتین پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی
برطانیہ: شاہ چارلس کی امیرِ قطر کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف
ناروے کے دولت فنڈ کے اسرائیل کے بیزیک ٹیلی کام سے مالی روابط منقطع
کوریا : صدر کے مستعفی نہ ہونے پر اپوزیشن کی بغاوت کا مقدمہ چلانے کی دھمکی
حماہ کے دیہی علاقے میں "ضخیم تر فوجی قافلہ" داخل ہو گیا : شامی فوج
ناک کی سرجری کروانے پر پیرو کی خاتون صدر سے استعفے کا مطالبہ
افغانستان؛ کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر شاہد عمر اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
غزہ میں اسرائیل کے مستقل فوجی اڈے کی تعمیر ، واشنطن کی مخالفت