International

باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا

باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا

شام کے صوبے حلب میں شامی باغیوں اور شامی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، روسی اور شامی فضائیہ کی جانب سے باغیوں کو پسپا کرنے کیلئے فضائی حملے کیے گئے۔ باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا جبکہ باغیوں کی شیلنگ سے 6 شہری جاں بحق ہوگئے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترک وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس دوران ترکیہ نے فریقین کو مفاہمت کا مشورہ دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں بیرونی مداخلت کے امکان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب مخالف اور اسد حکومت کے درمیان بات چیت نہ ہونے کے باعث معاملات اس نہج تک پہنچے ہیں، مخالفین کے جائز مطالبات کو نظرانداز کرنا ایک غلطی تھی۔ ادھر امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بھی شام میں جاری کشیدگی روکنے کا مطالبہ کرتے کردیا ہے۔ شام میں باغیوں اور شامی فوجیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تصادم پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments