International

حسینہ واجد نے محمد یونس کو قتلِ عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیدیا

حسینہ واجد نے محمد یونس کو قتلِ عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیدیا

بنگلا دیش کی معزول اور فرار ہونے والی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگلا دیشی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو قتلِ عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں مقیم شیخ حسینہ واجد نے نیویارک میں عوامی لیگ کے کارکنوں سے ورچوئل خطاب کیا ہے۔ دورانِ خطاب انہوں نے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو قتلِ عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے قتلِ عام کا ملزم قرار دیا جا رہا ہے، حقیقت میں محمد یونس اس کے ملزم اور ماسٹر مائنڈ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے میرے والد کی طرح قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی، اقتدار پر قائم رہنا چاہتی تو قتلِ عام ہو جاتا، اگر میرے سیکیورٹی اہلکار گولی چلاتے تو اتنے لوگ مر چکے ہوتے، میں یہ نہیں چاہتی تھی۔ سابق وزیر اعظم کے مطابق لوگ اندھا دھند مارے جا رہے تھے، میں نے فیصلہ کیا مجھے وہاں سے چلے جانا چاہیے۔ شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ محمد یونس نے طالب علم کوآرڈینیٹرز سے مل کر منصوبہ بندی کے ذریعے بڑے پیمانے پر قتلِ عام کیا ہے۔ سابق بنگلادیشی وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج اساتذہ، پولیس ہر ایک پر حملے کیے جا رہے ہیں اور لوگ مارے جا رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرجا گھروں، مندروں پر حملے کیے گئے، بنگلا دیش میں اقلیتوں کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ خیال رہے کہ بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد اگست سے بھارت میں مقیم ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments