International

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام پر زور،بھاری اکثریت سے قرارداد منظور

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام پر زور،بھاری اکثریت سے قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی ریاست کےقیام اور اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یو این جنرل اسمبلی نے دو ریاستی حل کے قیام کے لیے جون میں بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا اعلان بھی کیا۔ جنرل اسمبلی نے8 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے قرارداد منظور کی۔ واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی تھی جبکہ 7 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔ اجلاس کے دوران جنرل اسمبلی نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کا واحد حل دو ریاستی منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ اقوامِ متحدہ نے ایک اور قراداد منظور کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں سے قبل غزہ میں خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کی اجازت دی جائے۔ جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ کا کہنا تھا کہ طاقت یا قبضے کے ذریعے امن اور سلامتی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے مسلسل انکار تشدد اور مایوسی کا سبب بن رہا ہے۔ فلیمون یانگ کا کہنا تھا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کی وجہ سے ہزاروں اموات اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس دشمنی کو ختم ہونا چاہیے۔ انھوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی پر زور دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments