اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے حزب اللّٰہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ کر دیا۔ اس حوالے سے اسرائیل کا کہنا ہے کہ پیر کے روز حزب اللّٰہ نے مقبوضہ بارڈر ایریا میں اسرائیلی پوزیشنز پر حملہ کیا تھا، حزب اللّٰہ کے حملے کے جواب میں فضائی حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ نے شبعا فارمز کے علاقے میں 2 میزائل داغے تھے، لبنان میں متعلقہ فریق اپنی ذمے داریاں پوری کریں، حزب اللّٰہ کی سرگرمیوں کو روکیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللّٰہ کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا، جنوبی لبنان کے علاقے برغوز میں حزب اللّٰہ کے لانچر کو بھی نشانہ بنایا۔ دوسری جانب اسرائیل فوج نے 2 جنوبی دیہات کو نشانہ بنایا ہے، حملے میں 9 لبنانی شہید ہو گئے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ 27 نومبر کو نافذ العمل ہوا تھا۔
Source: social media
اسرائیل کا جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ
شام بڑے تصادم کی دہلیز پر،داعش سب سے بڑا خطرہ بن سکتی ہے:ماہرین
ٹرمپ اسرائیلی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر آگ بگولہ، مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دے ڈالی
غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک ہوئے، حماس
فوجداری عدالت پر حملوں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی سربراہ کا سخت ردعمل
باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا
حسینہ واجد نے محمد یونس کو قتلِ عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیدیا
کوریا : صدر کے مستعفی نہ ہونے پر اپوزیشن کی بغاوت کا مقدمہ چلانے کی دھمکی
ناروے کے دولت فنڈ کے اسرائیل کے بیزیک ٹیلی کام سے مالی روابط منقطع
برطانیہ: شاہ چارلس کی امیرِ قطر کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف
نمیبیا میں پہلی مرتبہ خاتون صدر منتخب
جنوبی کوریا کے صدر کا 6 گھنٹے بعد ہی ملک سے مارشل لا اٹھانے کا اعلان
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، روس کا یوکرین پر شام میں باغیوں کی مدد کا الزام
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام پر زور،بھاری اکثریت سے قرارداد منظور