International

شام میں چند دنوں میں پچاس ہزار افراد بے گھر ہو گئے:اقوام متحدہ

شام میں چند دنوں میں پچاس ہزار افراد بے گھر ہو گئے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمال مغربی شام میں چند روز قبل ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں تقریباً 50,000 افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں جس سے علاقے میں ہونے والی کشیدگی کے انسانی زندگیوں پر خطرات اور اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے رابط دفتر برائے انسانی امور ’اوچا‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "30 نومبر تک 48,500 سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ بے گھر ہونے کی صورت حال انتہائی غیر مستحکم ہے اور شراکت دار روزانہ نئی تعداد کی تصدیق کر رہے ہیں"۔ اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے کہا کہ 26 نومبر سے یکم دسمبر تک شمال مغربی شام میں 12 بچوں اور سات خواتین سمیت کم از کم 44 شہری مارے گئے۔ کشیدگی میں کمی پر زور دوسری جانب یورپی یونین نے پیر کو شام میں "تمام فریقین سے کشیدگی کو کم کرنے" کا مطالبہ کیا۔ کشیدگی کے جلو میں روسی اور شامی جنگی طیاروں نے ملک کے شمال میں مسلح دھڑوں کی طرف سے کیے گئے اچانک حملے کے بعد فضائی حملے کیے ہیں۔ یورپی یونین نے کہا کہ "ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کو روکیں اور شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی انسانی امداد تک بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنائیں"۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان انور العنونی نے بھی ایک بیان میں کہا، ’’ہم گنجان آباد علاقوں پر روسی فضائی حملوں اور بشار الاسد کے لیے روس کی مسلسل حمایت کی مذمت کرتے ہیں‘‘۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ھیۃ تحریر الشام جسے پہلے النصرہ فرنٹ کہا جاتا تھا نے دوسرے مسلح دھڑوں کے ساتھ مل کر حلب پر اچانک حملہ کردیا تھا۔ تنظیم کے جنگجوؤں نے ڈرامائی انداز میں پورے شہر کا کنٹرول سنھبالنے کے بعد ادلب اور حماۃ کے مختلف شہروں کا کنٹرول بھی سنھبال لیا تھا۔ اس پیش رفت پر ہمسایہ ملک عراق کے ساتھ ساتھ روس اور ترکیہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments