معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے لیے حمایت کے بعد ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ردٍعمل سامنے آ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ ہوا۔ مباحثے کے اختتام پر ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے امریکی گلوکارہ، نغمہ نگار ٹیلر سوئفٹ کی توثیق حاصل کرلی۔ ٹیلر سوئفٹ نے بذریعہ سوشل میڈیا اعلان کیا اور کملا ہیرس کو ’جنگجو‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کملا ہیریس کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ حقوق کے لیے لڑتی ہیں اور اسی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ ہمیں ایک جنگجو کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ میرے خیال میں وہ ایک مضبوط ہاتھ رکھنے والی، ہونہار رہنما ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم ان کی پُرسکون قیادت میں اس ملک میں اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ بعدازاں ریپبلکن امیدوار کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور سابق صدر نے کہا کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے پرستار نہیں ہیں بلکہ وہ گلوکارہ کی قریبی دوست برٹنی مہومس کو ترجیح دیتے ہیں جو ایک امریکی فٹبال کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں دراصل مسز برٹنی مہومس کو زیادہ پسند کرتا ہوں اگر آپ سچ جاننا چاہتے ہیں تو وہ ٹرمپ کی بہت بڑی مداح ہیں، میں ٹیلر سوئفٹ کا مداح نہیں ہوں۔
Source: social media
رہا کپور کی معصومیت نے پھر دل موہ لیے، نانی نیتو سے ملاقات کا دلکش منظر وائرل
استری 2 کی کامیابی کے بعد اب تیسری فلم بھی بننے جارہی ہے، شردھا نے عندیہ دے دیا
ہپ ہاپ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے نئی تاریخ رقم کر دی
ڈیبیو فلم میں مجھے دوران شوٹنگ نکال کر کسی اور اداکارہ کو لیا گیا: راکُل پریت کا انکشاف
رنبیر، بوبی، رشمیکا اور انیل کپور کو فلم اینیمل میں کتنا معاوضہ ملا؟
عرفان پٹھان کو 5 سال ڈیٹ کیا، گمبھیر بھی مسڈ کالز دیتے تھے: اداکارہ کا انکشاف