Entertainment

ڈیبیو فلم میں مجھے دوران شوٹنگ نکال کر کسی اور اداکارہ کو لیا گیا: راکُل پریت کا انکشاف

ڈیبیو فلم میں مجھے دوران شوٹنگ نکال کر کسی اور اداکارہ کو لیا گیا: راکُل پریت کا انکشاف

بالی وڈ اداکارہ راکُل پریت سنگھ نے انکشاف کیا ہےکہ ان کی ڈیبیو فلم میں انہیں دوران شوٹنگ نکال کر دوسری اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ میڈیا کے مطابق حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے گفتگو کی اور اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا۔ اداکارہ نے بتایا کہ تیلگو فلم انڈسٹری میں میری ڈیبیو فلم تھی، میں فلم (venkatadri express) سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی تھی، فلم کے 4 سین کی شوٹنگ بھی ہوگئی تھی لیکن بدقسمتی سے میری جگہ ایک مشہور اداکارہ کو لے لیا گیا۔ راکُل پریت نے کہا کہ جب آپ انڈسٹری کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں تو آپ چیزوں کو دل پر نہیں لیتے، میں نے صرف اتنا ہی سوچا کہ انہوں نے میری جگہ لے لی؟ کوئی مسئلہ نہیں، شاید یہ میرے لیے نہیں تھی، میں کچھ اور تلاش کرلوں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments