اداکار انیل کپور نے اداکار رنبیر کپور سے متعلق 16 سال قبل کہے الفاظ دوبارہ دہرا دیے۔ انیل کپور اس وقت اپنی نئی فلم اینیمل کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار نبھارہے ہیں جو فلم میں انیل کپور کے کردار بلراج سنگھ کے بیٹے ہیں۔ رنبیر کپور نے اپنی پہلی فلم انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کے ساتھ 2007 میں سانوریا کی تھی۔ یہ فلم فلاپ ثابت ہوئی تھی، تاہم اس وقت بھی انیل کپور نے رنبیر کپور کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا تھا۔ انیل کپور کہتے تھے کہ رنبیر کپور ایک دن اسٹار ضرور بنیں گے اور وہ "دراز قد راج کپور" ہوں گے۔ تاہم ایک تازہ انٹرویو کے دوران انیل کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے سانوریا دیکھتے ہی یہ کہہ دیا تھا کہ کپور خاندان میں دراز قد راج کپور بھی موجود ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہی نہیں بلکہ ہریتک روشن کو فلم فضا میں دیکھنے کے بعد بھی پیشگوئی کردی تھی کہ ہریتک آئندہ 25 سالوں کےلیے اسٹار ہیں۔
Source: Social Media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
سیف علی خان پر حملہ، لیلاوتی اسپتال نے جاری کیا بیان، کہا ’دو زخم گہرے‘
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
سیف علی خان پر حملہ، لیلاوتی اسپتال نے جاری کیا بیان، کہا ’دو زخم گہرے‘
خوشخبری! امیتابھ بچن ایک بار پھر 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کیلئے تیار
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا