بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کینیڈا چھوڑنے سے متعلق فیصلے پر مداح کو احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا۔ ہندی فلم نگری کے کنگ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن منعقد کرتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی ایک سیشن کے دوران شاہ رخ خان کے کینیڈا سے میں مقیم بھارتی مداح نے تحریر کیا کہ فلم ڈُنکی کا گیت 'نکلے تھے کبھی ہم گھر سے' سن کر وہ بھی واپس بھارت آرہے ہیں۔ اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ارے یار، میں بھی مانتا ہوں کہ بھارت بہترین ملک ہے لیکن اپنے تمام فیصلے احتیاط سے لیں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار ہمیں ملک سے باہر کام کرنا ہوتا ہے اور اپنے لیے زندگی کو آسان بنانا ہوتا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار کے اس پیغام کے بعد کئی صارفین نے انکی اس نصیحت کو سراہا۔
Source: Social Media
اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کمائے
فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار الو ارجن گرفتار
اکشے کمار فلم ’ہاؤس فل 5‘ کے سیٹ پر زخمی، آنکھ پر چوٹ لگ گئی
سابق مس یونیورس ہرناز سندھو کی بالی ووڈ میں انٹری
بیونسے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 70 لاکھ فالوورز کی کمی، مداح حیران
اداکارہ کے بیٹے کی لاش برآمد، 2 دوست گرفتار