ہفتہ یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی نئی فلم اینیمل کے چار مرکزی کرداروں رنبیر کپور، بابی دیول، رشمیکا منڈانا اور سینئر اداکار انیل کپور کو کتنا معاوضہ دیا گیا ہے اس حوالے سے میڈیا میں کچھ اطلاعات آئی ہیں۔ اس سے قبل میڈیا نے خصوصی طور پر اطلاع دی تھی کہ رنبیر کپور نے فلم کرنے سے پہلے ہی 30-35 روپے ایڈوانس لے لیے تھے، جبکہ انہوں نے اپنی فیس کا ایک حصہ اس گینگسٹر ڈرامہ فلم کی پروڈکشن معیار کو بہتر بنانے کے لیے انویسٹ کر دیا تھا۔ اب اضافی طور پر وہ فلم کے منافع سے شیئر لیں گے۔ یاد رہے کہ موجودہ مارکیٹ میں رنبیر فی فلم 70 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں جبکہ وہ مووی پروجیکٹس کے تخلیقی اور لاجسٹک پہلوؤں (جس میں منصوبہ بندی اور انتظامی معاملات) شامل ہوتے ہیں اس میں سرگرمی سے مصروف عمل رہتے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے اینیمل کے پروڈیوسرز بھوشن کمار اور سندیپ ریڈی وانگا کی مدد کے جذبے کے طور پر اپنی ایکٹنگ فیس پچاس فیصد کم کر دی تھی۔ میڈیا کے مطابق بابی دیول جو فلم میں ولن کا رول کر رہے ہیں ہے انہیں صرف 4 سے 5 کروڑ روپے ملے ہیں جبکہ رشمیکا مندانا کو 4 کروڑ اور انیل کو 2 کروڑ روپے ملے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ریلیز ہونے والی اس فلم نے بڑی کامیابی حاصل کی جبکہ فلم بین اور نقاد بھی اسکی تعریف کر رہے ہیں۔ صرف دو دن میں فلم نے باکس آفس پر آمدنی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔
Source: Social Media
ہمارا ہیرو بوڑھا ہوگیا، سلمان خان کی نئی تصویر پر مداحوں کو تشویش
امتیابھ بچن نے 350 کروڑ آمدن پر 120 کروڑ ٹیکس دیا
چھاوا نے آمدنی میں اینمل اور پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا
اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے: الکا یاگنک
’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا
’سلمان خان کو بھی ایک گوری ڈھونڈنی چاہیے؟‘ صحافی کے سوال پر عامر کا جواب