معروف کینیڈین گلوکار و اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے خیر سگالی سفیر دی ویکنڈ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوم فلسطینیوں کے لیے 2.5 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان کر دیا۔ دی ویکنڈ کو اکتوبر 2021ء میں اقوامِ متحدہ کے پروگرام کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا اور وہ اس وقت سے دنیا بھر میں غذائی قلت کے شکار افراد کے لیے سرگرم ہیں۔ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امداد دینے سے پہلے گلوکار نے ایتھوپیا میں غذائی قلت کا شکار خواتین اور بچوں کے لیے بھی ہنگامی امداد اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور مشرقی یورپ کے علاقے کے لیے انسانی ہمدردی کی تنظیم کے ڈائریکٹر کورین فلیشر کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں غزہ میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی غذائی قلت کا شکار لوگوں کی امداد کی فوری ضرورت کی طرف توجہ دلائی گئی تھی۔ اُنہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غزہ میں جاری تنازع نے ایک بڑی انسانی تباہی کا آغاز کر دیا ہے، موجودہ صورتِ حال میں اقوامِ متحدہ کا ورلڈ فوڈ پروگرام غزہ میں امداد فراہم کرنے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ بھوک کی مایوس کن سطح سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے، جبکہ 15 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔
Source: Social Media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟