مشہور مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما اور ان کے ساتھی فنکار سنیل گروور کے درمیان ناراضگیاں بلآخر انجام کو پہنچ گئیں، 6 سال بعد سنیل گروور نے کپل شرما کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔ آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس انڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ایک پروموشنل ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں کپل شرما آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ کیلئے اپنے آنے والے شو کے حوالے سے اپنا تعارف کروا رہے ہوتے ہیں کہ فریم میں سنیل گروور بھی شامل ہوجاتے ہیں اور اپنا تعارف کرواتے ہیں۔ پھر دونوں ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ کیا تم بھی آ رہے ہو؟ جس کے بعد اعلان کرتے ہیں کہ میں ایک بار پھر دونوں ساتھ ہی آجاتے ہیں۔ پروموشنل ویڈیو میں کپل شرما کہتے ہیں کہ ہم 190 ممالک میں آ رہے ہیں، جس پر سنیل گروور دورہ آسٹریلیا کے دوران ہونے والے جھگڑے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ نہیں ہم آسٹریلیا نہیں جائیں گے، جس پر کپل شرما دلچسپ جواب دیتے ہیں اور سنیل کہتے ہیں کہ ٹھیک پھر ہم بائے ائیر نہیں بائی روڈ جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دی کپل شرما شو کے دیگر اداکار ارچنا پورن سنگھ، کرشنا ابھیشیک، کیکو شردھا اور راجیو ٹھاکر بھی شامل ہوجاتے ہیں اور ایک بار پھر کپل شرما شو کی پرانی ٹیم ایک ساتھ نظر آتی ہے۔ خیال رہے کہ 2017 میں سنیل اور کپل میں سنگین نوعیت کا جھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد سنیل گروور نے شو چھوڑ دیا تھا، بعدازاں کپل شرما اپنے متعدد انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ اگر سنیل ان کے شو میں واپس آنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید۔
Source: social media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟