Entertainment

گلوکار ہمیش ریشمیا کے والد، میوزک ڈائریکٹر ویپن ریشمیا چل بسے

گلوکار ہمیش ریشمیا کے والد، میوزک ڈائریکٹر ویپن ریشمیا چل بسے

بالی ووڈ انڈسٹری کے گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کے والد میوزک ڈائریکٹر ویپن ریشمیا 87 سال کی عمر میں چل بسے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویپن ریشمیا نے گزشتہ رات 8 بج کر 30 منٹ پر ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں آخری سانس لی۔ ویپن ریشمیا کو سانس لینے میں دشواری اور صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 87 سالہ ویپن ریشمیا بالی ووڈ انڈسٹری کے تجربہ کار میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار ہمیش ریشمیا کے والد تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویپن ریشمیا کی آخری رسومات آج جوہو میں ادا کی جائیں گی جہاں ان کی میت کو پہلے گھر لایا جائے گا اور انہیں آخری خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب بالی ووڈ گلوکار کمار سانو نے آج صبح سوشل میڈیا پر ویپن ریشمیا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آنجہانی ویپن ریشمیا کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments