Entertainment

سلمان خان کے والد سلیم خان کو پھر جان سے مار دینے کی دھمکیاں

سلمان خان کے والد سلیم خان کو پھر جان سے مار دینے کی دھمکیاں

بالی ووڈ اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی کے والد، معروف رائٹر سلیم خان کو حال ہی میں نئی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی تازہ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز ممبئی کے کارٹر روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد اور ایک عورت نے سلیم خان کو دھمکی دی ہے۔ باندرہ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔ ہندستان ٹائمز کے مطابق سلیم خان کے ساتھ حال ہی میں پیش آنے والا یہ واقعہ سلمان خان کے باندرہ کے گھر پر مبینہ طور پر گینگسٹر کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے کئی مہینوں بعد سامنے آیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments