Entertainment

سلمان خان کے سیکیورٹی قافلے میں گھسنے کی کوشش : 21 سالہ نوجوان گرفتار

سلمان خان کے سیکیورٹی قافلے میں گھسنے کی کوشش : 21 سالہ نوجوان گرفتار

ممبئی: باندرا پولیس نے 21 سالہ نوجوان اُجیر فیض محی الدین کو سلمان خان کے سیکیورٹی قافلے کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا۔ میڈیا کے مطابق نوجوان نے متعدد وارننگ ملنے کے باوجود تیز رفتار موٹرسائیکل پر خان کے قافلے کا تعاقب کیا۔ نوجوان نے سلمان خان کی گاڑی تک پہنچنے کی کوشش کی جس پر اسے گرفتار کر کے باندرا پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ نوجوان پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی دینے والے دو افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا جنہوں نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لے کر ان کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments