Entertainment

ہپ ہاپ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے نئی تاریخ رقم کر دی

ہپ ہاپ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے نئی تاریخ رقم کر دی

ممبئی: ہپ ہاپ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور وہ پہلے بھارتی فنکار بن گئے ہیں جن کا نام اسپاٹیفائی کے ٹاپ 10 سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی ہپ ہاپ فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوا ہے۔ یہ کارنامہ ہپ ہاپ کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس نے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی ہے۔ 2022 میں قتل ہونے والے سدھو موسے والا بھی اس فہرست میں شامل ہیں اور ان کا نام ٹاپ 5 میں آتا ہے۔ موسے والا کی اس کامیابی نے ثابت کیا کہ ان کی موسیقی کا عالمی سطح پر کتنا گہرا اثر تھا۔ بادشاہ نے اس اہم موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’یہ ایک خواب جیسا ہے کہ چند سال پہلے تک بھارتی ہپ ہاپ ایک انڈرگراؤنڈ تحریک تھی، اور آج ہم دنیا کے سب سے بڑے ناموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سدھو بھائی کی کمی ہر وقت محسوس ہوتی ہے، لیکن ہم ان کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے اور دنیا بھر میں اپنی ثقافت کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔‘ اس کے علاوہ، بادشاہ کی مقبولیت کا ایک اور ثبوت ان کا نیا گانا سول میٹ ہے، جو ان کے تیسرے البم ایک تھا راجا کا حصہ ہے اور اس نے 100 ملین سے زیادہ اسٹریمنگ حاصل کی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments