Entertainment

جانی لیور کا لیجنڈری کامیڈین عُمر شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا انکشاف

جانی لیور کا لیجنڈری کامیڈین عُمر شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا انکشاف

معروف کامیڈین اسٹار جانی لیور نے پاکستان آنے اور پاکستانی لیجنڈری کامیڈین عُمر شریف کے اہلخانہ سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جانی لیور کے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہیں پاکستان کے ٹاپ کامیڈین اسٹارز کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جانی لیور نے کہا کہ میں عُمر شریف کا بہت بڑا مداح ہوں، مجھے اُن کے انتقال پر بہت افسوس ہوا تھا، میں نے اس حوالے سے کئی بار مختلف انٹرویوز میں بھی بات کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں عُمر شریف کے بیٹے کے ساتھ رابطے میں ہوں اور جب بھی پاکستان آیا تو کراچی جاکر عُمر شریف کے اہلخانہ سے ضرور ملاقات کروں گا۔ اداکار نے کہا کہ عُمر شریف کے علاوہ، معین اختر، امان اللہ، رؤف لالا اور شکیل صدیقی بھی مجھے بہت زیادہ پسند ہیں۔ اُنہوں نے پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی پاکستان جانے کا موقع کا ملا تو لاہور اور کراچی ضرور جاؤں گا۔ آخر میں اداکار جانی لیور نے پاکستانی مداحوں کی محبت اور پیار کے لیے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments