Entertainment

سونم کے سسر نے بیٹے اور بہو کیلئے لندن میں 231 کروڑ کا عالیشان گھر خرید لیا

سونم کے سسر نے بیٹے اور بہو کیلئے لندن میں 231 کروڑ کا عالیشان گھر خرید لیا

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے سسر اور معروف بزنس مین ہریش آہوجا نے لندن میں 21 ملین پاؤنڈز میں ایک عالیشان پراپرٹی خریدی ہے جو اس سال برطانیہ میں سب سے بڑے رہائشی سودوں میں سے ایک ہے۔ میڈیا نے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سونم کپور کے سسر اور معروف بزنس مین ہریش آہوجا نے لندن کے ناٹنگ ہل ڈسٹرکٹ میں تقریباً 231.47 کروڑ روپے میں عالیشان گھر خریدا ہے جس میں بالی وڈ اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ جلد منتقل ہوں گی۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہریش نے رواں سال جولائی میں 8 منزلہ عالیشان رہائشی عمارت خریدی۔ یہ پراپرٹی تقریباً 20 ہزار مربع فٹ جگہ پر بنی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ عمارت پہلے برطانیہ کی ایک معروف چیریٹی آرگنائزیشن کی ملکیت تھی۔ اب اس عالیشان پراپرٹی کا ایک حصہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا اپنی رہائش کے لیے استعمال کریں گے جبکہ عمارت کے باقی حصے کو فلیٹس میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا نے 2018 میں شادی کی جبکہ جوڑے کے ہاں اگست 2022 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ سونم کپور شادی کے بعد زیادہ تر قیام لندن میں ہی کرتی ہیں لیکن وہ اکثر بھارت بھی آتی رہتی ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments