بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ان دنوں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 کی میزبانی کر رہے ہیں جس دوران کنٹیسٹنٹ میگا اسٹار سے بلا جھجھک سوالات کرتے ہیں لیکن یہ سوال کبھی کبھی بگ بی جیسے کرداروں کیلئے بھی پریشانی کا سبب بن جاتے ہیں۔ حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی کی قسط کے دوران کنٹیسٹنٹ نے امیتابھ سے جیا بچن سے شادی کے وقت اور اس کے بعد مصروف شیڈول کے دوران فیملی کیلئے وقت نکالنے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں امیتابھ بچن نے تسلیم کیا تھا کہ انھیں فیملی سے متعلق سوال پریشان کرتے ہیں۔ کنٹیسٹنٹ کے سوال پر امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ’کیا بتائیں؟ یہ جو لوگ یہاں آکر فیملی سے متعلق سوال کر لیتے ہیں ان سوالوں سے ہمیں بڑی مشکل ہوتی ہے‘۔ بعد ازاں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ’مجھے فلمی دنیا میں آئے کئی سال گزرگئے ہیں جب میں نے اپنا کیرئیر شروع کیا اس وقت میں 3 مختلف شفٹوں میں کام کرتا تھا، ایک شفٹ صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوتی تھی جس دوران میں ایک فلم کیلئے کرتا تھا، دوسری شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک ہوتی تھی جہاں میں دوسری فلم کی شوٹنگ کرتا تھا‘۔ یاد رہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی کے ایک شو میں امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے بھی شکایت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امیتابھ بچن میسیج کا جواب بہت تاخیر سے کرتے ہیں جس پر ان کی بیٹی اور نواسی دونوں نے اتفاق کیا تھا۔
Source: Social Media
رہا کپور کی معصومیت نے پھر دل موہ لیے، نانی نیتو سے ملاقات کا دلکش منظر وائرل
استری 2 کی کامیابی کے بعد اب تیسری فلم بھی بننے جارہی ہے، شردھا نے عندیہ دے دیا
ہپ ہاپ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے نئی تاریخ رقم کر دی
ڈیبیو فلم میں مجھے دوران شوٹنگ نکال کر کسی اور اداکارہ کو لیا گیا: راکُل پریت کا انکشاف
رنبیر، بوبی، رشمیکا اور انیل کپور کو فلم اینیمل میں کتنا معاوضہ ملا؟
عرفان پٹھان کو 5 سال ڈیٹ کیا، گمبھیر بھی مسڈ کالز دیتے تھے: اداکارہ کا انکشاف