Entertainment

نین تارا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

نین تارا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نین تارا کا ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) ہیک ہوگیا ہے، جس کے بعد انھوں نے پرستاروں اور فالوورز سے کہا ہے کہ وہ اجنبی ٹوئٹس کو نظر انداز کریں اور محتاط رہیں۔ 39 سالہ خوبرو اداکارہ نین تارا کی جانب سے اس اچانک اپ ڈیٹ نے ان کے پرستاروں میں اداکارہ کی آن لائن سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش اور بے چینی پیدا کردی ہے۔ تامل اور تیلگو فلموں کی خوبرو اداکارہ نے اپنے پیغام میں فالوورز سے کہا کہ وہ کسی بھی غیر معمولی اور اجنبی ٹوئٹس سے محتاط رہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments