اداکارہ پائل گھوش کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کرکٹر عرفان پٹھان کو پانچ سال ڈیٹ کیا اور وہ ان سے محبت کرتی تھیں جب کہ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر بھی ان میں دلچسپی رکھتے تھے۔ یہ دعوے اداکارہ کی جانب سے جمعہ کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کیے گئے جس میں پائل گھوش نے کہا سابق کہ انڈین کرکٹر گوتم گمبھیر انہیں باقاعدگی سے مسڈ کالز دیتے تھے، عرفان پٹھان ان کا فون چیک کیا کرتے تھے، وہ بھی اس بات سے آگاہ ہیں۔ اداکارہ نے اپنے ماضی سے متعلق لکھا ’میں نے عرفان پٹھان کو 2011 سے 5 سال تک ڈیٹ کیا اور پھر سب کچھ ختم ہو گیا، میرے پیچھے گوتم گمبھیر اور اکشے کمار تھے لیکن میں صرف عرفان سے پیار کرتی تھی اور میں ان کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیکھ سکتی تھی‘۔ پائل گھوش نے ٹوئٹ میں کہا ’میں عرفان کو سب بتاتی تھی اور انہیں گوتم گمبھیر کی مسڈ کالز بھی دکھا چکی ہوں، عرفان پٹھان کو یہ سب اچھی طرح معلوم تھا اور وہ میری فون کالز چیک کیا کرتے تھے، جب میں ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران پونے میں عرفان سے ملنے گئی تو انہوں نے اپنے بھائی یوسف پٹھان، ہاردک اور کرونل پانڈیا کے سامنے بھی ان باتوں کا ذکر کیا'۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’جب میرا عرفان پٹھان سے بریک اپ ہوا تو میں بیمار ہو گئی تھی اور کئی برس تک کام نہیں کر سکی، میں نے عرفان کے علاوہ کسی اور سے پیار نہیں کیا‘۔ ان ٹوئٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پائل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ہٹا دیں۔ اس سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران پائل گھوش بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو شادی کی مشروط پیشکش بھی کرچکی ہیں جب کہ اب انہوں نے اسے صرف ایک مذاق قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پائل گھوش اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاستدان بھی ہیں، انہوں نے رام داس اٹھاولے کی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا میں شمولیت اختیار کی ہے اور وہ پارٹی کی خواتین ونگ کی نائب صدر ہیں۔ خیال رہے کہ پائل گھوش نے ’شارپز پرل‘، ’پریانم‘، ’اوسراویلی‘، ’پٹیل کی پنجابی شادی‘ اور ’کوئی جانے نا‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
Source: Social Media
حیدرآبادمیں 72 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگا رنگ آغاز،حسیناؤں نے ریمپ پر موجودگی درج کرائی
سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے یہاں دوسرے ننھا مہمان کی جلد آمد کا امکان
’سُشانت سنگھ کو خودکشی پر مجبور نہیں کیا گیا‘، چار سال کی تحقیقات کے بعد کیس بند
فلم ویلکم کے سیٹ پر میری توجہ حاصل کرنے کیلئے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑا کرتے تھے، ملیکہ شیراوت
رشمیکا اور انکے والد کو 31 سال بڑے ہیرو پر اعتراض نہیں تو تمہیں کیا مسئلہ ہے؟ سلمان خان
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف