مقبول ترین کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی میں فریڈرکس کا اہم کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فیڈنس کو دل کا دورہ پڑگیا جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ دنیش فیڈنس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دنیش فیڈنس دل کا دورہ پڑنے کے بعد اب وینٹی لیٹر پر موجود ہیں جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، جمعہ کی شب اداکار کی حالت نازک تھی لیکن اب اُن کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔ ٹی وی چینل پر دو دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری ڈرامے سی آئی ڈی کے عملے اور کاسٹ کو بھی فوری طور پر دنیش کی صحت سے متعلق مطلع کیا گیا جس کے بعد اداکار کی عیادت کے لیے ٹیم اسپتال پہنچی۔ اداکار کی صحت کے حوالے سے اس خبر نے ان کے مداحوں کو خاصہ پریشان کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر دنیش فیڈنس کی صحت مندی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ دنیش فیڈنس نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ وہ کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔ سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھارت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے۔
Source: Social Media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
’دولت سے تہذیب نہیں خریدی جا سکتی‘، جیف بیزوس کی شادی کا دعوت نامہ مذاق بن گیا
’وہ ہندستانی سے زیادہ پاکستانی معلوم ہوتے ہیں‘‘، کنگنا رناوت نےنیو یارک کے ممکنہ پہلے مسلم میئر کی مذہبی شناخت پر اٹھائے سوال
’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
شروتی ہاسن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
ثنا خان کی ماں کا انتقال، آج ہی ہوگی تدفین، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
کروڑوں فالوورز والے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر گرفتاری کے بعد امریکہ سے بے دخل