Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

یمنی فضائیہ کے صنعا اور تعیز میں حوثیوں کے اہداف پر 20 حملے

Admin
By Admin
Oct 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

یمنی فضائیہ کے صنعا اور تعیز میں حوثیوں کے اہداف پر 20 حملے
یمنی فضائیہ کے صنعا اور تعیز میں حوثیوں کے اہداف پر 20 حملے — October 02, 2026
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گزشتہ تین گھنٹوں کے دوران 20 درست فضائی حملے کیے، جن میں گورنریٹ تعیز میں حوثیوں کی ’نقل و حرکت، کمک، اجتماعات، اہلکاروں، گاڑیوں اور فوجی سازوسامان‘ کو نشانہ بنایا گیا۔
جمعے کو ایکس پر جاری بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ’حملوں میں دشمن کے اہداف کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا اور ملیشیا کے اہلکاروں، سازوسامان اور فوجی نقل و حرکت کو نقصان پہنچا۔‘
اس سے قبل فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یمن کی فوج نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے شہر مدینہ میں بجلی کی تنصیب پر حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے کے چند گھنٹے بعد دارالحکومت صنعا سمیت مختلف علاقوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے مدینہ میں بجلی کے پاؤر سٹیشن کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا، جو مسجد نبوی کو بجلی فراہم کرنے والی تنصیبات میں شامل ہے۔
مملکت پر اس حملے کی متعدد اسلامی اور عرب ممالک کی جانب سے مذمت بھی کی گئی ہے۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ ’طیبہ پاؤر سٹیشن کو 29 ستمبر کی صبح نشانہ بنایا گیا۔‘
ان کے مطابق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ حوثی ملیشیا نے اس ’بزدلانہ دہشت گرد کارروائی‘ کی منصوبہ بندی کی اور اسے عملی جامہ پہنایا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ’حکام نے حملے کے بعد آپریشنل جائزہ لیا اور ڈرون کے ملبے کا بھی معائنہ کیا تاکہ حملے کے ماخذ کی تصدیق کی جا سکے۔‘
یمنی فوج نے جمعرات کی رات بتایا کہ اس نے صنعا، صعدہ اور تعز میں حوثیوں کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔
فوجی ترجمان کے مطابق ’صنعا میں اہم اہداف کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ صعدہ میں 11 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’تعز میں حوثیوں کے ایک مربوط فوجی نظام پر 27 فضائی حملے کیے گئے۔‘
گذشتہ ماہ اتحادی افواج نے کہا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے مکہ کی سمت بھیجا گیا ایک ڈرون شہر سے باہر مار گرایا گیا، جسے اتحادی افواج نے ’ریڈ لائن‘ قرار دیا تھا۔
سنہ 2017 میں بھی سعودی فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثی جنگجوؤں کی جانب سے مکہ کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔
حوثی ملیشیا صنعا اور یمن کے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقوں کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول رکھتی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے سنہ 2015 میں یمن کی خانہ جنگی میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں مداخلت کے بعد سے حوثی بارہا سعودی عرب پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کر چکے ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گزشتہ تین گھنٹوں کے دوران 20 درست فضائی حملے کیے، جن میں گورنریٹ تعیز میں حوثیوں کی ’نقل و حرکت، کمک، اجتماعات،...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn