خلیجی و اسلامی ممالک نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں شہری تنصیبات اور مسجدِ نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔
مذمت کرنے والوں میں قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، اردن، ترکیہ، عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر علاقائی و اسلامی ادارے بھی شامل ہیں۔
قطر کی وزارتِ خارجہ نے جاری بیان میں مدینہ منورہ میں حملے کو سعودی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسلامی مقدس مقامات کو نشانہ بنانے والے حملوں کو مسترد کیا ہے۔
قطر نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی قطر کی سلامتی اور خلیجی تعاون کونسل کے اجتماعی سلامتی کے نظام کا لازمی حصہ ہے۔
ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ترکیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسے اشتعال انگیز حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند ہونے چاہئیں۔
ترک وزارِ خارجہ کے مطابق یہ حملے سعودی عرب کی خود مختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالتے اور اسلامی دنیا کے مقدس ورثے کو نشانہ بناتے ہیں۔
مسلم ورلڈ لیگ نے بھی اسلامی مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خلیجی و اسلامی ممالک نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں شہری تنصیبات اور مسجدِ نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments