Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی قانون سازوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کیخلاف قانون پیش کر دیا

Admin
By Admin
Oct 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

امریکی قانون سازوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کیخلاف قانون پیش کر دیا
امریکی قانون سازوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کیخلاف قانون پیش کر دیا — October 02, 2026
امریکی کانگریس کی رکن روزا ڈی لاؤرو نے ساتھی ارکان کے ہمراہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع روکنے کے لیے ’بستیوں کو روکو قانون‘ پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مجوزہ قانون میں بستیوں کی توسیع میں کردار ادا کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرنے اور اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیاء کی درآمد روکنے کی تجویز دی گئی ہے۔

روزا ڈی لاؤرو نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کی حمایت فلسطینیوں کی غیر قانونی بے دخلی اور انہیں جبری طور پر اپنے وطن سے دور رکھنے کے عمل کو جاری رکھنے کا سبب بنتی ہے۔



ان کا کہنا ہے کہ میں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر روزانہ ہونے والے پر تشدد حملے خود دیکھے ہیں اور اسرائیلی بستیاں ختم ہونی چاہئیں۔

یہ بل قانون ساز جواکین کاسترو کی سربراہی میں پیش کیا گیا۔

میڈلین ڈین، گریگ کاسار، سارا جیکبز اور ویرونیکا اسکوبار بھی اس بل کو پیش کرنے والے ارکان میں شامل ہیں۔

امریکی کانگریس کی رکن روزا ڈی لاؤرو نے ساتھی ارکان کے ہمراہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع روکنے کے لیے ’بستیوں کو روکو قانون‘ پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn