Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ویٹو کے باوجود ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں برقرار ہیں: برطانیہ

Admin
By Admin
Oct 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ویٹو کے باوجود ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں برقرار ہیں: برطانیہ
ویٹو کے باوجود ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں برقرار ہیں: برطانیہ — October 02, 2026
برطانیہ نے کہا ہے کہ ویٹو کے باوجود ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں برقرار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ میں برطانوی سفیر سارہ میکانٹوش نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پھیلاؤ سے متعلق اقوام متحدہ کی پابندیاں مکمل طور پر نافذ العمل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 2 ویٹو کے باعث ان پابندیوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے والے اقوامِ متحدہ کے پینل کا مینڈیٹ ختم ہو گیا ہے اور تمام رکن ممالک پر ان کی پابندی لازم ہے۔

سارہ میکانٹوش نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے 2 مستقل ارکان کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے نتیجے میں ایران سے متعلق ماہرین کا پینل مزید کام نہیں کرے گا، جس سے پابندیوں پر عمل درآمد اور ان سے بچنے کی کوششوں کی نگرانی مزید مشکل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے 60 فیصد تک افزودہ یورینیئم 400 کلو گرام سے زیادہ مقدار میں ذخیرہ کر رکھی ہے، جبکہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) تہران کے افزودہ یورینیئم کے ذخیرے کی مقدار، نوعیت یا مقام کی تصدیق کرنے سے قاصر رہی ہے۔

واضح رہے کہ روس اور چین نے 17 ستمبر کو ماہرین کے پینل کے مینڈیٹ میں توسیع کے خلاف ویٹو کیا تھا۔

برطانیہ نے کہا ہے کہ ویٹو کے باوجود ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں برقرار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ میں برطانوی سفیر سارہ میکانٹوش نے کہا ہے کہ ایرانی جو...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn