Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران سے متعلق ٹرمپ کی پالیسی سے 71 فیصد امریکی نالاں، 69 فیصد نے جنگ کو غیر ضروری قرار دیدیا

Admin
By Admin
Oct 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

ایران سے متعلق ٹرمپ کی پالیسی سے 71 فیصد امریکی نالاں، 69 فیصد نے جنگ کو غیر ضروری قرار دیدیا
ایران سے متعلق ٹرمپ کی پالیسی سے 71 فیصد امریکی نالاں، 69 فیصد نے جنگ کو غیر ضروری قرار دیدیا — October 02, 2026
نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے 1 ماہ قبل کیے گئے نئے اے پی اور نورک سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسی اور جنگ کے حوالے سے عوامی رائے سامنے آ گئی۔

سروے کے مطابق 71 فیصد امریکی ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسی سے ناخوش ہیں، جبکہ 69 فیصد کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ لڑنا قابلِ جواز نہیں تھا۔

سروے میں 65 فیصد امریکیوں نے معمول سے زیادہ قیمتوں کی وجہ ٹرمپ کی پالیسیوں کو قرار دیا ہے۔

سروے 24 سے 28 ستمبر کے دوران 2 ہزار 140 امریکی بالغ افراد سے کیا گیا، جس میں غلطی کا ممکنہ مارجن 2.9 فیصد ہے۔

اے پی کے مطابق ایران جنگ آئندہ وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی خارجہ پالیسی کا ایک اہم مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنگ کے نتیجے میں ایندھن سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے معاشی اثرات بھی ووٹرز کی توجہ کا مرکز ہیں۔

ایران جنگ کے حوالے سے امریکی کانگریس میں صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی متعدد کوششیں بھی ہو چکی ہیں۔

ستمبر میں ایوانِ نمائندگان نے ایران جنگ روکنے سے متعلق قرارداد 220 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے منظور کی تھی۔

نومبر کے انتخابات کے بعد کانگریس کے کسی بھی ایوان میں سیاسی کنٹرول تبدیل ہونے کی صورت میں ایران جنگ سے متعلق صدارتی اختیارات، فوجی کارروائیوں اور جنگی اخراجات پر مزید پارلیمانی نگرانی کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے 1 ماہ قبل کیے گئے نئے اے پی اور نورک سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسی اور جنگ کے حوالے سے عوامی رائے سامنے آ گئی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn