سعودی حکام نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق اطلاعات کو مسترد کر دیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے مکہ مکرمہ میں ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور ان میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر کے اس کے خلاف فوری کارروائی کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق گردش کرنے والے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
حکام نے مشتبہ شخص کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے ایک مشتبہ خودکش بمبار خانہ کعبہ کے قریب پہنچ گیا تھا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے قابو کر لیا۔
سعودی حکام نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق اطلاعات کو مسترد کر دیا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments