Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

مشتاق خان کیلئے دعائیہ تقریب میں راجپال یادیو کو ’بےعزت‘ کرنے کی حقیقت کیا؟

Admin
By Admin
Oct 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

مشتاق خان کیلئے دعائیہ تقریب میں راجپال یادیو کو ’بےعزت‘ کرنے کی حقیقت کیا؟
مشتاق خان کیلئے دعائیہ تقریب میں راجپال یادیو کو ’بےعزت‘ کرنے کی حقیقت کیا؟ — October 02, 2026
بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو سے متعلق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ سینئر اداکار مشتاق خان کی دعائیہ تقریب کے دوران انہیں بے عزت کرکے نکالا گیا ہے۔

وائرل مناظر میں دیکھا جا سکتا تھا کہ دعائیہ تقریب کے باہر بھیڑ میں راجپال یادیو موجود ہیں اور وہاں موجود کچھ لوگ یا سیکیورٹی اہلکار ان سے بات کر رہے ہیں، جس کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ انہیں تقریب سے جانے کو کہا گیا تھا۔

حقیقت میں راجپال یادیو کے ساتھ کسی قسم کی بےعزتی یا بدتمیزی نہیں ہوئی۔ وہ مرحوم اداکار مشتاق خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے پہنچے تھے اور دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد جب باہر نکل رہے تھے تو میڈیا اور بھیڑ کے باعث رش ہوگیا تھا، جس پر انہیں گاڑی تک جانے کا راستہ دیا جا رہا تھا۔

واقعے کی مسخ شدہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں نے غصے کا اظہار کیا، تاہم مکمل منظر سامنے آنے پر یہ واضح ہو گیا کہ یہ محض ایک سنسنی خیز اور غلط فہمی پر مبنی افواہ تھی۔

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو سے متعلق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ سینئر اداکار مشتاق خان کی دعائیہ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn