دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ایک بار پھر سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں باضابطہ کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک پینٹاگون کے ’پروجیکٹ میریڈیئن‘ کی مشترکہ سربراہی کریں گے، جس کا مقصد مستقبل کی جنگوں اور جدید عسکری ٹیکنالوجی کا جائزہ لینا ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مطابق یہ منصوبہ مستقبل کے میدانِ جنگ، جدید ہتھیاروں اور ایسی ٹیکنالوجی کی نشاندہی کرے گا جنہیں امریکی فوج آئندہ استعمال کر سکتی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی حتمی سفارشات 120 روز میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اس کی ایک رپورٹ عوام کے لیے بھی جاری کی جائے گی۔
ایلون مسک کے ساتھ دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی اینڈوریل کے شریک بانی پالمر لکی اور سابق امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر نیوٹ گنگرچ بھی اس منصوبے کی قیادت کریں گے۔
دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ایک بار پھر سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں باضابطہ کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments