سعودی عرب نے دبئی سے تل ابیب جانے والی اماراتی ایئر لائن کے عمانی معاون پائلٹ کو متحدہ عرب امارات کے حوالے کر دیا۔
اماراتی ایئر لائن کے عمانی پائلٹ پر پرواز کے کپتان کو چاقو مارنے کا الزام ہے۔
سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ معاون پائلٹ نے دورانِ پرواز کپتان پر حملہ کیا تھا۔
وزارت کے مطابق دونوں پائلٹس کو زخمی ہونے کے باعث اسپتال میں طبی امداد دی گئی اور طبی معائنے کے بعد انہیں پرواز کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا، جس کے بعد وہ جمعرات کی صبح ابوظبی روانہ ہو گئے۔
وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی ٹیموں کے تعاون سے کی گئیں، جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اماراتی عدالتی حکام طیارے میں ہونے والی جھڑپ کے حالات کا جائزہ لیں گے اور یہ تعین کریں گے کہ ہنگامی لینڈنگ کی نوبت کیوں پیش آئی؟
واضح رہے کہ بدھ کو تل ابیب جانے والے طیارے میں دورانِ سفر پیش آئے اس واقعے کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر تبوک ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔
طیارے میں سوار تمام 174 افراد محفوظ رہے تھے، جنہیں بعد میں ریسکیو پرواز کے ذریعے تبوک ایئر پورٹ سے تل ابیب پہنچایا گیا تھا۔
سعودی عرب نے دبئی سے تل ابیب جانے والی اماراتی ایئر لائن کے عمانی معاون پائلٹ کو متحدہ عرب امارات کے حوالے کر دیا۔ اماراتی ایئر لائن کے عمانی پائلٹ پر پرواز کے کپتان کو چاقو مارنے...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments