ہوڑہ سے تاجر کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ، گولاباڑی اور لیلوہ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں مغوی بازیاب
ہاو¿ڑہ اسٹیشن کے سب وے سے متصل علاقے سے بدھ کے روز پیارے لال نامی ایک تاجر کو شرپسندوں نے اغوا کر لیا۔ اغوا کے بعد مذکورہ شخص کو لیلوہ تھانہ علاقے کے جھیل روڈ میں واقع ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت میں قید رکھا گیا اور بھاری رقم تاوان کے طور پر طلب کی گئی۔ لیلوہ اور گولاباڑی تھانے کی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تاجر کو بازیاب کرا لیا۔ سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، بدھ کی رات سے تاجر کے اہل خانہ نے موبائل فون پر بار بار ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن کامیابی نہیں ملی۔ جمعرات کی صبح گولاباڑی تھانے میں شکایت درج کرائی گئی۔ تفتیش شروع کرنے کے بعد گولاباڑی تھانے کی پولیس نے ہاو¿ڑہ اسٹیشن سے متصل علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک موٹر سائیکل اور ایک اسکوٹی پر سوار تین افراد آئے اور تاجر کو اغوا کر لیا۔
اغوا کاروں کو پکڑنے کے لیے گولاباڑی اور لیلوہ تھانے کی پولیس نے مشترکہ طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے ساتھ موبائل ٹاور کی لوکیشن بھی ٹریک کی۔ اسی دوران اغوا کاروں کا سراغ مل گیا۔ جمعرات کی رات پولیس نے لیلوہ کے جھیل پار روڈ کی ایک رہائشی عمارت سے سات افراد کو حراست میں لے لیا۔ مغوی تاجر کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، اغوا کاروں کے قبضے سے کئی آتشیں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شرپسندوں کی تاجر سے پہلے سے جان پہچان ہو سکتی ہے۔ اندازہ ہے کہ رقم کے لالچ میں اسے اغوا کیا گیا۔ تاہم اغوا کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے یا نہیں، اس کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ دونوں تھانوں کے ذرائع کے مطابق، حراست میں لیے گئے افراد سے مرحلہ وار پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ہوڑہ سے تاجر کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ، گولاباڑی اور لیلوہ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں مغوی بازیاب...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments