Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے پر ویرات کوہلی کی مبارکباد پر ہیری کین نے کیا کہا؟

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے پر ویرات کوہلی کی مبارکباد پر ہیری کین نے کیا کہا؟
بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے پر ویرات کوہلی کی مبارکباد پر ہیری کین نے کیا کہا؟ — November 04, 2026
انگلینڈ کے معروف فٹبالر ہیری کین نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد ملنے کو انتہائی خاص لمحہ قرار دیا ہے۔

ہیری کین سے ایک پریس کانفرنس کے دوران پوچھا گیا کہ بیلن ڈی اور جیتنے کے بعد موصول ہونے والے پیغامات میں سے کس کے پیغام نے انہیں سب سے زیادہ حیران کیا۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے سابق انگلش فٹبال کپتان ڈیوڈ بیکہم، امریکی فٹبال لیجنڈ ٹام بریڈی اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا نام لیا۔

ہیری کین نے کہا کہ ڈیوڈ بیکہم میرے آئیڈیل ہیں، جب کہ ویرات کوہلی اور ٹام بریڈی سمیت کئی کھلاڑیوں کی میں بے حد عزت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ہیری کین کو بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دینے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے فٹبالر کی محنت، ثابت قدمی اور ایمانداری کو سراہا تھا۔

بھارتی کرکٹر نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ہیری میرے دوست! آپ اس اعزاز کے مکمل طور پر حق دار ہیں، آپ نے کئی برس تک فٹبال کھیلتے ہوئے جس عزم اور محنت اور ایمانداری کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔

انگلینڈ کے معروف فٹبالر ہیری کین نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد ملنے کو انتہائی خاص لمحہ قرار دیا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn