کنیکا کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعے دوسری شادی کی ناکامی کے بارے میں اپنی فیملی اور مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ کافی غور و فکر کے بعد میں اور میرے شوہر اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔
گلوکارہ نے شوہر کے ساتھ گزارے گئے وقت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے میری لوگوں سے درخواست ہے کہ ہماری پرائویسی کا احترام کیا جائے۔
واضح رہے کہ کنیکا کپور اور گوتم ہتھیرامانی ایک دوسرے کو تقریباً 15 برس سے جانتے تھے، پھر دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی اور دونوں 20 مئی 2022ء کو لندن میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
یہ گلوکارہ کی دوسری شادی تھی، ان کی پہلی شادی ایک کاروباری شخصیت راج چندوک کے ساتھ 1998ء میں ہوئی تھی، جب وہ محض 18 برس کی تھیں۔
پہلی شادی سے ان کے 3 بچے ہیں، جن میں 2 بیٹیاں آیانہ اور سمارا جبکہ 1 بیٹا یوراج شامل ہیں۔
کنیکا کپور اور راج چندوک کی علیحدگی 2012ء میں ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے بھارت واپس آ کر موسیقی کے شعبے میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھایا تھا۔
گلوکارہ کو 2014ء میں فلم ’راگنی ایم ایم ایس 2‘ کے مقبول گانے ’بے بی ڈول‘ سے غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی۔
اس کے علاوہ ان کے معروف گانوں میں ’لولی‘، ’چٹیاں کلائیاں‘، ’دیسِی لک‘ اور ’او بولے گا یا او او بولے گا‘ شامل ہیں۔
’ بے بی ڈول‘ گانے سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کنیکا کپور نے شادی کے 4 سال بعد شوہر گوتم ہتھیرامانی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ کنیکا کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری کے ذ...