Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیویارک کی ترقی کا کریڈٹ لینے پر ظہران ممدانی کا جے ڈی وینس کو کرارا جواب: ویڈیو وائرل

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

نیویارک کی ترقی کا کریڈٹ لینے پر ظہران ممدانی کا جے ڈی وینس کو کرارا جواب: ویڈیو وائرل
نیویارک کی ترقی کا کریڈٹ لینے پر ظہران ممدانی کا جے ڈی وینس کو کرارا جواب: ویڈیو وائرل — November 04, 2026
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے شہر میں بہتری کا کریڈٹ ٹرمپ انتظامیہ کو دینے پر طنزیہ ویڈیو جاری کر دی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائٹ ہاؤس کا ایک گرافک شیئر کیا جس میں نیویارک میں جرائم کی ریکارڈ کم شرح، قتل کی وارداتوں میں کمی، اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری اور محنت کش خاندانوں کے لیے ٹیکسوں میں کمی کا کریڈٹ ٹرمپ انتظامیہ کو دیا گیا تھا۔

ظہران ممدانی نے اس دعوے پر مزاحیہ انداز میں ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جسے اب تک 62 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو پر 1.9 ملین سے زیادہ لائیکس، 267 ہزار سے زائد بار ری پوسٹس اور 14 ہزار سے زیادہ کمنٹس آ چکے ہیں جبکہ جے ڈی وینس کی اصل پوسٹ کو 4 ہزار سے بھی کم بار ری پوسٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاستوں ورمونٹ، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا، جورجیا اور فلوریڈا کے متعدد علاقوں میں مڈٹرم انتخابات کے تحت ہونے والی پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 151 اور ریپبلکن کے 96 ارکان کو برتری حاصل ہے۔

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے شہر میں بہتری کا کریڈٹ ٹرمپ انتظامیہ کو دینے پر طنزیہ ویڈیو جاری کر دی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn