Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا: الینوائے میں مسلم امیدوار نبیلہ سید رکنِ سینیٹ منتخب

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکا: الینوائے میں مسلم امیدوار نبیلہ سید رکنِ سینیٹ منتخب
امریکا: الینوائے میں مسلم امیدوار نبیلہ سید رکنِ سینیٹ منتخب — November 04, 2026
امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن نشست جیت کر ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کو شکست دی، نبیلہ سید کو 57 فیصد جبکہ ڈاربی ہلز کو 43 فیصد ووٹ ملے۔

نبیلہ سید 2022ء میں الینوائے کی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان ارکان میں شامل ہوئی تھیں، اب انہوں نے اسمبلی سے سینیٹ تک کا انتخابی سفر طے کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید کے والدین 1980ء کی دہائی میں بھارت کے شہر حیدرآباد سے امریکا منتقل ہوئے تھے۔

انتخابی مہم کے دوران مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کا معاملہ بھی اہم رہا۔

نبیلہ سید نے مطالبہ کیا تھا کہ ڈیٹا سینٹرز سے بجلی کے اخراجات عام صارفین پر منتقل نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے ڈیٹا سینٹرز کے شور اور ماحول پر ان کے اثرات کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن نشست جیت کر ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدو...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn