Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اسٹاف کو ’’اپنی حدود‘‘ میں رہنے کی ہدایت

Admin
By Admin
Nov 07, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اسٹاف کو ’’اپنی حدود‘‘ میں رہنے کی ہدایت
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اسٹاف کو ’’اپنی حدود‘‘ میں رہنے کی ہدایت — November 07, 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے محکمہ خارجہ کے اسٹاف کو ’’اپنی حدود‘‘ میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے پیشگی منظوری کے بغیر غیر ملکی دوروں پر پابندی لگا دی۔

مارکو روبیو نے تمام فیصلوں کی منظوری اپنے یا اپنے نائب کرسٹوفر لینڈاو کے دستخطوں سے مشروط کردی۔

ایک اجلاس میں انہوں نے عملے پر زور دیا کہ ایسا کوئی کام نہ کیا جائے جس سے مفادات کے ٹکراؤ کا اشارہ ملتا ہو۔

یہ اجلاس مڈٹرم الیکشنز سے پہلے یونان میں امریکی سفیر کمبرلی گلفائل کے استعفے کے بعد منعقد ہوا تھا۔ کمبرلی پر پیسے، تحائف اور دیگر مراعات کے بدلے بعض لوگوں کو ٹرمپ انتظامیہ تک رسائی دینے کا الزام تھا، جبکہ گلفائل ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔

اجلاس میں روبیو نے خبردار کیا تھا کہ غلط کام پر عملے کا کوئی بھی رکن، خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو، برطرف کردیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ خارجہ نے رائٹرز کی خبر پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔ اسی دوران دائرہ اختیار سے تجاوز کرنے پر، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ پالیسی چیف، جیریمی لیون کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ لیون نے برطرفی کی تردید کی، کہا وہ خود مستعفی ہوئے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے محکمہ خارجہ کے اسٹاف کو ’’اپنی حدود‘‘ میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے پیشگی منظوری کے بغیر غیر ملکی دوروں پر پابندی لگا دی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn