عمان: امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آج خلیج عمان میں ایک تجارتی بحری جہاز کو کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج عمان میں تجارتی جہاز کے سویلین عملے نے بار بار دی جانے والی وارننگز کو نظر انداز کیا اور ایران پر امریکا کی جانب سے عائد کی گئی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی۔
سینٹ کام کے مطابق امریکی فوجی طیارے نے ‘سینٹ کٹس’ کے پرچم بردار کارگو جہاز ‘ایم/وی ہدیٰ’ کے پچھلے حصے پر گائیڈڈ گولہ بارود فائر کیے تاکہ اسے ناکارہ کیا جا سکے۔
امریکی فوج کی جانب سے یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکی فورسز کی جانب سے عملے کو متعدد بار اس سمندری حدود سے نکلنے کی ہدایت دی گئی لیکن انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ کارگو جہاز ایک ایرانی بندرگاہ کا دورہ کرنے کے بعد علاقائی پانیوں سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی سینٹکام نے جولائی سے آبنائے ہرمز میں ایرانی بندرگاہوں پر سخت بحری ناکہ بندی نافذ کر رکھی ہے۔
عمان: امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آج خلیج عمان میں ایک تجارتی بحری جہاز کو کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا ہے۔...
Source: Admin