National

تین بنگلہ دیشی صحافیوں سمیت چار افراد ہندستان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں

تین بنگلہ دیشی صحافیوں سمیت چار افراد ہندستان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں

ڈھاکہ، 16 ستمبر : بنگلہ دیشی صحافیوں مزمل بابو اور شیامل دتہ سمیت چار لوگوں کو میمن سنگھ کے دھوبورا سرحد سے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع پیر کو میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔ مقامی اخبار 'دی ڈیلی اسٹار' نے دھوبورہ تھانے کے انچارج افسر محمد چان میا کے حوالے سے بتایا کہ مقامی لوگوں نے صبح دھوبورہ-پورب دھالا سرحدی علاقے سے چار لوگوں اور ایک پرائیویٹ کار کو پکڑا۔ رپورٹ کے مطابق مسٹر بابو ایکٹور ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈیٹر انچیف ہیں اور مسٹر دتہ جٹیہ پریس کلب کے سابق جنرل سکریٹری ہیں۔ حراست میں لیے گئے دیگر افراد میں ایکٹور ٹیلی ویژن کے سینئر رپورٹر محبوب الرحمان اور پرائیویٹ کار ڈرائیور سلیم شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ چاروں افراد فی الحال حراست میں ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments