National

کرناٹک میں فلسطینی پرچم لہرانے پر کشیدگی

کرناٹک میں فلسطینی پرچم لہرانے پر کشیدگی

بنگلورو، 16 ستمبر :کرناٹک کے چکمگلور میں گنیش مورتی وسرجن کی تیاریوں کے دوران موٹر سائیکل سواروں کے ایک گروپ کی طرف سے فلسطینی پرچم لہرانے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں گنیش مورتی وسرجن جلوس کی تیاریاں چل رہی تھیں۔ اس واقعہ پر ہندو نواز گروپوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اس واقعہ سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہر میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک اسکوٹر پر سوار تین افراد کو دکھایا گیا ہے، جن میں سے ایک نے فلسطینی جھنڈا پکڑا ہوا تھا، جو دانتارامکی جھیل کے قریب ہنومنتپا سرکل کی طرف جا رہے تھے۔ جھنڈا اٹھائے ایک اور گروہ دوسری موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کر رہا تھا۔ بجرنگ دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے اسلامی تہوار عید میلاد النبی کے موقع پر پرچم کشائی کے واقعہ پر فوری طور پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سٹی پولیس اسٹیشن پر جمع ہوئے۔ اس واقعہ کے سلسلے میں ابھی تک کوئی باضابطہ ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے، لیکن پولیس نے دو نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے موٹر سائیکلوں کے رجسٹریشن نمبروں کی شناخت کر لی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی۔ کرشنامورتی نے تصدیق کی کہ مشتبہ افراد کا سراغ لگانے اور اس طرح کے مزید واقعات کو روکنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یووا مورچہ کے ضلع صدر سنتوش کوٹیان نے کہاکہ ’’اگلے دو دنوں میں گنیش کے جلوس سے پہلے ملک دشمن جذبات رکھنے والے لوگ بدامنی پھیلانے کے لیے فلسطینی پرچم لہرا رہے ہیں۔ انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔" واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں کرناٹک میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 15 اگست کو کنیگال میں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران فلسطینی پرچم بلند کرنے کی کوشش کو مقامی حکام نے ناکام بنا دیا تھا، جس کے نتیجے میں مختصر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ ان واقعات کے پیش نظر عہدیدار گنیش مورتی کے وسرجن سے قبل فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments