National

ہندستان نے ایران کے سپریم لیڈر کے ریمارکس کی مذمت کی

ہندستان نے ایران کے سپریم لیڈر کے ریمارکس کی مذمت کی

نئی دہلی، 16 ستمبر (:) ہندستان نے ہندستان میں اقلیتوں پر ظلم کے حوالے سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے تبصروں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ان کی سخت مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان میں کہاکہ "ہم ایران کے سپریم لیڈر کے ہندستان میں اقلیتوں کے بارے میں کئے گئے تبصروں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ یہ غلط اطلاعات پر مبنی ہیں اور ناقابل قبول ہیں"۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اقلیتوں پر تبصرہ کرنے والے ممالک کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دوسروں کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ کی جانچ کریں۔" ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عید میلاد النبی کے موقع پر ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اگر ہم میانمار، غزہ، ہندوستان یا کسی اور جگہ کسی مسلمان کو درپیش مصائب سے غافل ہیں تو ہمیں خود کو مسلمان نہیں ماننا چاہیے۔‘‘

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments