بالی ووڈ کے اداکار اپنا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے پر پریشان ہوگئے، انہوں نے اس بارے میں انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو خبردار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی لیجنڈ اداکار جتندر کے صاحبزادے اداکار تشار کپور نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بیان جاری کیا ہے۔ حال میں او ٹی ٹی پلیٹ پر ’دس جون کی رات‘ سے ڈیبیو کرنے والے 47 سالہ تشار کپور نے اُس وقت صدمے کا شکار ہوئے، جب انہیں پتا چلا کہ اُن کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں مداحوں کو اطلاع دینے کے انسٹاگرام کا سہارا لیا اور کہا کہ وہ فی الحال سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیر فعال ہیں۔ میرے دونوں فیس بک اکاونٹس ہیک ہوگئے ہیں، میں اور میری ٹیم اسے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں آپ کا صبر اور سمجھ قابل تعریف ہے، ہم بہت پھر ملیں گے، مسلسل ساتھ دینے کا شکریہ۔ فلم اور ٹی وی پروڈیوسر ایکتا کپور اور تشار کپور اداکار جیتندر کی اولاد ہیں، دونوں ہی نے تاحال شادی نہیں کی ہے۔ تشار کپور نے 2001ء میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، وہ درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں، انہوں نےفلم پروڈسر کرنا شروع کررکھی ہیں۔
Source: Social Media
ہمارا ہیرو بوڑھا ہوگیا، سلمان خان کی نئی تصویر پر مداحوں کو تشویش
امتیابھ بچن نے 350 کروڑ آمدن پر 120 کروڑ ٹیکس دیا
چھاوا نے آمدنی میں اینمل اور پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا
اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے: الکا یاگنک
’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا
’سلمان خان کو بھی ایک گوری ڈھونڈنی چاہیے؟‘ صحافی کے سوال پر عامر کا جواب